خواتین کی بااختیاری کا مطلب رویوں میں ایسی تبدیلی لانا ہے جو خواتین کے احترام کی ضامن ہو، چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے دی سسٹرز وائس ‘The Sisters’ Voice’ منصوبے کی نیشنل نیٹ ورک میٹنگ کے افتتاحی سیشن کی صدارت کی۔سسٹرز وائس ایک دو سالہ منصوبہ ہے، جسے کامن ویلتھ کی جانب سے فنڈ فراہم کیا گیا ہے اور اس منصوبے کو کمیونٹی اپریزل اینڈ موٹیوشن پروگرام Community Appraisal and Motivation …

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے دی سسٹرز وائس ‘The Sisters’ Voice’ منصوبے کی نیشنل نیٹ ورک میٹنگ کے افتتاحی سیشن کی صدارت کی۔سسٹرز وائس ایک دو سالہ منصوبہ ہے، جسے کامن ویلتھ کی جانب سے فنڈ فراہم کیا گیا ہے اور اس منصوبے کو کمیونٹی اپریزل اینڈ موٹیوشن پروگرام Community Appraisal and Motivation Programme (CAMP)نے شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد بلوچستان اور پنجاب میں خواتین کی زیر قیادت 40سول سوسائٹی کی تنظیموں(CSO) کی مدد سے خواتین کے تحفظ کے قوانین پر بہتر انداز میں عمل درآمد کیلئے قانون سازی کو بہتر بنانا ہے۔20 سول سوسائٹی کی تنظیمیں پنجاب میں اور20تنظیمیں بلوچستان میں کام کررہی ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ، محقیقن اور CSOsکے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔ خواتین پر تیزاب پھینکنے سے متعلق بل پیش کرنے اورخواتین کی حمایت میں قانون سازی پر کام کرنے والی چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے سامعین سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

Leave a Reply