خواتین کی شرکت کے بغیر کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے،ساجد حسین طوری

66

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے،قبائلی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بدھ کو عالمی یوم خواتین پر پیغام میں انہوں نےکہا کہ مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کو انکی جدو جہد اور نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ تعلیم اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی شرکت کے بغیر کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے، قبائلی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہمیں تمام خصوصاً قبائلی خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ساجد حسین طوری نے کہا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔

خواتین پر کوئی بھی پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید تمام خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔