اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے یکساں مواقع مہیا کرنے کی پوری کوشش کریں گے،خواتین نے ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا،مقبوضہ جموں کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے اپنی آواز بلند کرنے والی ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، جو جرات اور بہادری کی زندہ مثال ہیں۔اتوار کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں ان تمام ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے یکساں مواقع مہیا کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر پیشہ وارانہ صلاحیت میں خواتین کے کردار اور انکی خدمات کو سراہا جائے، خواتین نے ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر میں، مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے حق خود ارادیت کے لئے اپنی آواز بلند کرنے والی ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت، کو خصوصی سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جو جرات اور بہادری کی زندہ مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح مانتی ہے، خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔