خواجگان میں گھریلو ناچاکی پر بھائی نے کلہاڑی کا وار کر کے سگے بھائی کو زخمی کر دیا

138

مانسہرہ۔ 6 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ کے علاقہ خواجگان میں گھریلو ناچاکی پر بھائی نے کلہاڑی کا وار کر کے سگے بھائی کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی اس کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

مانسہرہ کے علاقہ خواجگان کے گائو ں جابہ ملک پور میں سگے بھائی نے 40 سالہ حسین ولد اورنگزیب کو گھریلو ناچاکی پر کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے کنگ عبداﷲ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔