خواجہ سراء کمیونٹی کی تخفظ کے لئے پولیس عملی اقدامات کر رہی ہیں ،ایس ایس پی آپریشنز پشاور

118
Transgender community
Transgender community

پشاور۔ 07 مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے کہا ہے کہ خواجہ سراء کمیونٹی کی تحفظ کے لئے پولیس عملی اقدامات کررہی ہیں ۔ خواجہ سراء کمیونٹی کے مشران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز پیش ہونے والا واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کیساتھ تعزیت کی ۔مذکورہ فائرنگ واقعےمیں ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے تھے ۔

ایس ایس پی آپریشنز نے خواجہ سراء کمیونٹی کو تمام وسائل بروئے کار لانے اور واقعہ میں ملوث عناصر کا جلد از جلد سراغ لگاکر کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔انیوں نے اب تک ہونے والے تفتیش سے متعلق خواجہ سراء کمیونٹی کے مشیران کو آگاہ کیا اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہےاوربہت جلد واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔