خواجہ سعد رفیق کا وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ، پٹرول کی نقل و حمل کے لئے ریلوے کی خدمات پیش کر دیں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ، پٹرول کی نقل و حمل کے لئے ریلوے کی خدمات پیش کر دیں۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویز محمدجاوید انور کو ہدایت کی کہ پی ایس او سے رابطہ کریں ہڑتالی کلچر کی حمایت نہیں کر سکتے، پٹرول ٹینکرز کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتشویش ہے، قوم کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں۔ملک کے چاروں صوبوں میں پٹڑی کے ذریعے پٹرول کی فوری سپلائی شروع کر سکتے ہیں، ریلوے کے پاس اضافی انجن بھی ہیں اور رولنگ سٹاک بھی۔ وزیر ریلویز نے مزیدکہاکہ پٹرول کی فراہمی میں کردار ادا کر کے قومی ذمہ داری ادا کریں گے، انتہائی مناسب چارجز وصول کریں گے۔پاکستان ریلوے کی انتظامیہ اور کارکن اس صورتحال میں مثبت کردارادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔