
لاہور۔20 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی 300 اکانومی کلاس کوچز کو اے سی سٹینڈرڈ میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 120 اکانومی کلاس کوچز کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا 39 اے سی سلیپر کی حالت کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے جن میں مسافر سفر کر کے خوشی محسوس کریں گے۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ میں 7 نئے امریکی لوکوموٹیو سسٹم میں شامل ہو رہے ہیں پاکستان ریلوے ان مینڈ لیول کراسنگ پراجیکٹ پر بی او ٹی بنیادوں پر حکومت پنجاب کے پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جس کیلئے مختلف کمپنیز کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر بڑے شہروں میں انڈر پاسز بنائیں اور چھوٹے شہروں میں ان مینڈ لیول کراسنگ کو مینڈ لیول کراسنگ میں تبدیل کرےں اور اپنا ٹال وصول کرےں