خواجہ سلمان رفیق کا ساہیوال حادثے میں جاں بحق ریسکیور حبیب الرحمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

95

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ساہیوال کے علاقہ قادر آباد سٹاپ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ریسکیور میڈیکل ٹیکنیشیئن حبیب الرحمن ٰکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے –

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کے شریکِ ہیں۔