خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

99
Khawaja Salman Rafique
Khawaja Salman Rafique

لاہور۔3فروری (اے پی پی):صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹریز ذیشان شبیر رانا اور طارق محمود رحمانی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزپی آئی سی ڈاکٹر فرقدعالمگیر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور پروفیسر زبیراکرم شامل تھے۔

اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کیلئے ایچ آر و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر کے کارڈیک ہسپتالوں کی صلاحیت میں واضح بہتری لانا چاہتی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے کارڈیک پروگرام کو انشااللہ کامیاب بنائیں گے۔ کارڈیک ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پورا کر رہے ہیں۔کارڈیووسکولر بیماریوں کا شکار مریضوں کو جدید علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ماہرین کی مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے 615 بستروں پر مشتمل پہلے فیز پر تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ کینسر کیئر ہسپتال اپنی نوعیت کا منفرد ہسپتال ہوگا۔