خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے وفد کا راولپنڈی دورہ، روٹس کا جائزہ

182
Khawaja Salman Rafique

راولپنڈی۔ 13 جولائی (اے پی پی):کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے وفد نے چیئرمین کمیٹی و صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں راولپنڈی کا دورہ کیا اور کمشنر آفس راولپنڈی میں محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ کابینہ کمیٹی کے اس وفد میں صوبائی وزرا ء مجتبی شجاع الرحمٰن، بلال اکبر خان اور ایڈوئزر ٹو چیف منسٹر ذیشان ملک شامل تھے۔ اسکے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا، اراکین پنجاب اسمبلی ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے اراکین بھی وہاں موجود تھے۔

صوبائی وزیر و چیرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے ضابطہٴ اخلاق کی خلاف ورزی میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس میں وقت اور روٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے سبیل،نیاز، لنگر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحاد بین المسلمین کیلئے امن کمیٹیوں کو متحرک کیا۔

صوبائی وزیر بلال اکبر نے کہا کہ ہمیں تفرقات کو بھلا کر مشترکات پر بات کرنی چاہئے، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی صورتحال کے دوران زیادہ نقصان مس منیجمنٹ سے ہوتا ہے، اسکے لئے ضروری ہے ماک ایکسرسائز کروائی جائے