31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی

- Advertisement -

رحیم یارخان ۔ 15 مئی (اے پی پی):خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے زیر اہتمام دسویں فائنل ایئر پروجیکٹ نمائش منعقد ہوئی۔نمائش میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ نے اپنے تحقیقی اور تخلیقی منصوبے پیش کیے۔ تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے کیا، جبکہ اُن کے ہمراہ سینیئر انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

وائس چانسلر نے طلبہ کی جدت طرازی، ٹیکنیکل مہارت اور ان کے منصوبوں کی عصری اہمیت کو سراہا اور یونیورسٹی کے تحقیقی و تخلیقی ماحول کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔نمائش میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے 15 طلبہ گروپس نے شرکت کی، جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنے حتمی سالانہ پروجیکٹس پیش کیے جن میں مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، زراعت، ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات شامل تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597459

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں