خواجہ آصف اورسعد رفیق کی پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف اورخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامالیکس کے حوالے سے تحریک انصاف کے دعوے کھوکلے نکلے، وزیر اعظم نے کئی ماہ پہلے ہی اپنے آپ کو پارلیمنٹ اور کمیشن میں احتساب کے لئے پیش کرنے کی آفر کی تھی ہمیں عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔ منگل کویہاں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف اورخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامالیکس کے حوالے سے تحریک انصاف کے دعوے کھوکلے نکلے، وزیر اعظم نے کئی ماہ پہلے ہی اپنے آپ کو پارلیمنٹ اور کمیشن میں احتساب کے لئے پیش کرنے کی آفر کی تھی ہمیں عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔ منگل کویہاں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ تحریک انصاف کے دعوے جھوٹے نکلے ہیں، ہم جانتے تھے کہ وہ بے بنیاد باتیں کررہے ہیں تاہم معامعلہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس پر زےادہ کہنا مناسب نہیں، کل بھی ہماری فتح ہوئی تھی اور آئندہ بھی ہم سرخ رو ہوں گے اور ہمیں انصاف ملے گا۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام پہلے کی طرح تحریک انصاف کے دھرنے اور احتجاج کی سےاست کو مسترد کرچکے ہیں ، راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو مت ہی ماری گئی ہے۔ راولپنڈی میں انہیں کوئی پوچھتا نہیں، اب عدالت نے بھی ان پر مہر ثبت کی ہے کہ ان کو سےاست چھوڑدینی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ دھرنے کے روز وہ موٹر سائیکل پر چار لڑکوں کے ساتھ نکلے اور خود ہی مووی بناتے رہے ، ہمارے پاس عمران خان کی حکومت اور وزیر اعظم سے سڑن جلن کا کوئی علاج نہیں، اب شاہ محمود قریشی پر بھی ان کا رنگ چڑھ گےا ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ ثبوت کے بغیر الزامات لگائے ہیں لیکن ہم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو روشن اور ترقی پسند ریاست بنائیں گے، ن لیگ کی حکومت قائم اور مستحکم رہے گی،اورہم پرکوئی سےاسی حملہ کامےاب نہ ہوگا

Leave a Reply