خواندگی کا عالمی دن، شہید ملت سیکرٹریٹ سے ڈی چوک تک "خواندگی واک” کا اہتمام

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی)قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی ) کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دن کے حوالہ سے شہید ملت سیکرٹریٹ سے ڈی چوک تک "خواندگی واک" منعقد کی گئی۔ پیر کو این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان کے زیر قیادت واک میں طلباء، شہریوں ، شہری تنظیموںکے نمائندوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے …

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی)قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی ) کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دن کے حوالہ سے شہید ملت سیکرٹریٹ سے ڈی چوک تک "خواندگی واک” منعقد کی گئی۔ پیر کو این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان کے زیر قیادت واک میں طلباء، شہریوں ، شہری تنظیموںکے نمائندوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔واک کے شرکاءنے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کے فروغ کیلئے نعرے ” تعلیم ہمارا حق ہے” ” ہمیں پڑھنا ہے آگے بڑھنا ہے”” تعلیم نے بخشاہے مجھے اعتماد، علم کادیا جلاﺅ پاکستان کو خوشحال بناﺅ” درج تھے۔ واک کے اختتام پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہاکہ ملک میں ناخواندگی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرناہوگا ۔ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے 100فیصد بچوں کو تعلیم حاصل کرناضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ سکول جانے کی عمر کے 2کروڑ 40لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں یہ ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ حکومت نے ان بچوں کو سکول لانے کیلئے این سی ایچ ڈی کو ذمہ داری دی ہے اور این سی ایچ ڈی اپنی ذمہ داری کو پوراکرنے کی بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Leave a Reply