اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خوبصورت ملک پاکستان میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہیں، اپنے دورہ کے دوران آپ ہمارے لاہور اور کراچی کے دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے آسٹریلین مینز ٹیم کے دورہ پاکستان کی توثیق کر دی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ایک روزہ میچ اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔