خودمختار اور جمہوری فلسطینی ریاست اسرائیل کے مستقبل کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے، امریکی صدرجو بائیڈن

60
جو بائیڈن

نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایک خودمختار اور جمہوری فلسطینی ریاست اسرائیل کے مستقبل کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےسالانہ اجلاس کے پہلے روز اپنے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے تمام لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ امن اور سلامتی کا مستقبل تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 2ریاستی حل اسرائیل کے مستقبل کو یہودی جمہوری ریاست کے طور پر یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ایک قابل عمل ، خودمختار اور جمہوری فلسطینی ریاست کے ساتھ امن سے رہنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ایک فیصلہ کن دہائی کا سامنا ہے جس میں رہنماؤں کو کورونا وائرس ، عالمی موسمیاتی تبدیلی اور سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا موسمیاتی امدادبارے اپنی مالی وابستگی کو بڑھا کر دوگنا اور بھوک کے خلاف جنگ میں 10 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔