چیچہ وطنی۔ 31 جولائی (اے پی پی):ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد نے شکایات ملنے پر نورشاہ کے رہائشی ایک شخص کی گرفتاری کاحکم دیا جو سرکاری یونیفارم پہن کر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے عوام سے رشوت وصول کرتا تھا، ملزم زاہد اقبال ولد محمد الیاس قوم دھیرو کا کھرل سکنہ67/4R سابقہ پولیس رضا کار تھا ، جو اپنی وہاں تعیناتی بھی ظاہر کرتا تھا حالانکہ ضلع کے کسی بھی تھانہ میں کسی رضاکار کو تعینات نہ کیا گیا ہے،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔