خوشاب میں آسمانی بجلی گر نے سے 2 بھائی جان بحق ہوگئے،ترجمان پی ڈی ایم اے

183
PDMA spokesperson
PDMA spokesperson

لاہور۔5جون (اے پی پی):پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق خوشاب میں آسمانی بجلی گر نے سے گزشتہ روز 2 بھائی امیر خان اور زاہد خان جان بحق ہوگئے ۔ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی خوشاب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔علی عرفان کاٹھیا نے سوگوار خاندان کی مالی معاونت بھی یقین دلایا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمانی بجلی سے بچا کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے کہ بالائی پنجاب میں 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں،مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ درایں اثنا ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لینڈ سلائڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے،ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کر یں۔