سرگودھا۔ 09 دسمبر (اے پی پی):خُبیب گرلز سکول و کالج سرگودھا میں 11ویں سالانہ سپورٹس گالا 2024 ء کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس گالا کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل بر گیڈئیر (ر) افتخار علی خان تھے۔
ان کے علاوہ وائس چیئرمین خُبیب فاؤنڈیشن کرنل (ر) مظہر الاسلام اور ڈائریکٹر آرفن ہارون مظہر بھی تھے۔ تقریب میں مقامی معززین، ڈونرز، مختلف سکولوں کے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سپورٹس گالا میں پروفیسر(ر) میجر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم،قیصر عباس سیکرٹری جنرل، پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن، پروفیسر روبینہ شاہین، میڈم منزہ جبین پرنسپل، مسلم ہینڈز سکول آف ایکسی لینس، جھاویریاں۔
ڈاکٹر عتیقہ ریحان، ملک عابد اعوان اور ملک اشرف برہان نے خصوصی شرکت کی۔تقر یب میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے گئے، طلباء نے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اُجاگر کیا اور فلسطین پر اسرائیلی مظالم پر خصوصی ٹیبلیو پیش کیا۔
مہمان ِخصوصی ڈائریکٹر جنرل بر گیڈئیر (ر) افتخار علی خان نے تقریب کے اختتام پر فاطمہ ہاؤس کو چیمپیئن ہاؤس اورزینب ہاؤس کو رنر اپ قرار دیتے ہوئے انعامات تقسیم کیے۔ سیکرٹری جنرل، پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن قیصر عباس نے مہمان ِخصوصی ڈائریکٹر جنرل بر گیڈئیر (ر) افتخار علی خان اوروائس چیئرمین خُبیب فاؤنڈیشن کرنل (ر) مظہر الاسلام اور پرنسپل خبیب گرلز سکول و کالج مسز ثروت انصر کو سیونیئرز پیش کیئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر عتیقہ ریحان اور دیگر شرکا نے کہا ک خبیب گرلز سکول و کالج چئرمین خبیب فاونڈیشن ندیم احمد خان کی سربراہی میں چلنے والا ایک یتیم بچیوں کافلاحی ادارہ ہے جو تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھر پور کرداراداکررہاہے۔