خیبر، تھانہ باڑہ پولیس کی کارروائی میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد، ملزم گرفتار

154
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 18 جنوری (اے پی پی):ضلع خیبر کے تھانہ باڑہ پولیس نے نالہ خوڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 52 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

خیبر پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ڈی ایس پی باڑہ سرکل سوالزار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او باڑہ ہردم گل کی خفیہ اطلاع پر انچارج نالہ خوڑ حمید خان نے ناکہ بندی کے دوران ڈاٹسن گاڑی سے دوران تلاشی خفیہ خانوں سے 52 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران ملزم اصل محمد کو گرفتارکر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔