پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):خیبر کے علاقے جمرود میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 34 میٹر گہرے پانی کے کنویں میں گرنے والے شخص کو زندہ نکال لیا. ریسکیو 1122 خیبر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کے مطابق جمرود کے مقام غنڈی میں تاج محمد نامی شخص 34 میٹر گہرے پانی کے کنویں میں گر گیا.
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں. ڈیزاسٹر ٹیم نے کامیابی سے تاج محمد نامی شخص کو زندہ کنویں سے نکال لیا جبکہ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔