پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2 کلو گرام ہیروئن اور 4 کلوگرام آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا. خیبر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کامیابی سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
جمرود پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف دو الگ کارروائیوں میں 6 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او نسیم خان کی نگرانی میں انچارج زرمت خان شہید تختہ بیگ چوکی اتحاد آفریدی اور شیر زلی و دیگر پولیس نفری نے دورانِ ناکہ بندی ملزم انوار اللہ افغانی ساکن شا کس کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس اور 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ دوسری کارروائی میں مشتبہ موٹر سائیکل سوار فرار ہو گیا تاہم اُس کے پھینکے گئے شاپر سے 2 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595630