27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر، علی مسجد پولیس کی کارروائی، 7000 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

خیبر، علی مسجد پولیس کی کارروائی، 7000 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 10 اگست (اے پی پی):خیبر کے تھانہ علی مسجد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7000 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خیبر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور منشیات کے کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او علی مسجد یار جان اور اے ایس ایچ او حضرت حسین نے علاقہ شاد خان خوڑ علی مسجد میں گشت کے دوران ایک شخص تاج میر ولد طاہر سکنہ علی مسجد کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے بوری میں بند 7000 گرام چرس برآمد ہوئی تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں