خیبر، ملاگوری پولیس کی کارروائی،قتل اقدام قتل میں اشتہاری گرفتار

123

پشاور۔ 28 جولائی (اے پی پی):خیبر کے تھانہ ملاگوری پولیس کو قتل اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او ملاگوری شاہ خالد نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا ہے۔

پولیس کو مطلوب اشتہاری کی گرفتاری کےلئے ایس ایچ او ملاگوری شاہ خالد کی نگرانی میں ایڈشنل ایس ایچ او کام ولی خان اور دیگر پولیس نفری نے کامیاب کارروائی کے دوران اشتہاری شاہین شاہ ولد راج میر سکنہ لوڑہ میانہ ملاگوری کو کو گرفتارکر لیا جن کو مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔