پشاور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ضلع خیبر کے تھانہ میلواڈ پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 50 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
خیبر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے احکامات پر ایس ایچ او میلواڈ مسلم خان کی سربراہی میں انچارج باڑہ پل مغرب آفریدی نے درو آڈہ کے مقام پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار کریم اللہ ولد شاہ زمان قوم اکاخیل سے دوران تلاشی 50500 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔