خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

102
weather

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفہ وقفہ سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 15، پٹن 10، کالام 9، مالم جبہ، چراٹ 4، سیدو شریف 3، پشاور (ایئرپورٹ، سٹی ایک)، چترال، دروش ایک، گوپس 4، ہنزہ 3، ڈیرہ غازی خان اور پنجگور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد 45، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، موہنجو داڑو 44،روہڑی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔