خیبرپختونخوا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف مانیٹرنگ افسران کی کار روائیوں کے اعداد و شمار جاری

143
PB 45 Quetta
PB 45 Quetta

پشاور۔ 01 فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نےخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف مانیٹرنگ افسران کی کار روائیوں کے اعداد و شمار جاری کردئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی مختلف خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 16 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں،جن میں پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 1لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانہ، ملاکنڈ ڈویژن میں 4 لاکھ55 ہزار روپے،

ہزارہ ڈویژن میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے،مردان ڈویژن میں 1لاکھ 5 ہزار روپے،کوہاٹ ذویژن میں 3 لاکھ 29 ہزار روپے ، بنوں ڈویژن میں 1 لاکھ 65 ہزار روپےاور ڈی آئی خان ڈویژن میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے کےجرمانہ شامل ہے۔اسی طرح شمالی وزیرستان میں چئیرمین تحصیل کونسل رزمک محمد بلال کو 20 ہزار روپے جرمانہ، ٹانک میں جے یو آئ امیدواروں کے لئے انتخابی مہم کے الزام پر محکمہ ایگریکلچر ٹانک کے جونیئر کلرک عبدالقیوم اور محکمہ لائیوسٹاک کے اسسٹنٹ محمد بختیار کو نوٹس جاری 2 فروری کو طلب کیا ہے،

اسی طرح چئیرمین تحصیل کونسل بحرین سوات میاں شاہد علی پر 20 ہزار روپے جرمانہ،مئیر سٹی کونسل مینگورہ شاہد علی خان کو 40 ہزار روپے جرمانہ اورچئیرمین تحصیل کونسل تھانہ ملاکنڈ افضل حسین اور چئیرمین تحصیل بٹ خیلہ ناصر علی کوبھی 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔