خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان

103

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم ژوب اوربھکرمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09، استورمنفی 04، گوپس، سکردو منفی 03، بگروٹ، کالام اور پاراچنار میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔