23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوااسمبلی میں ضلع کوہستان میں مبینہ طور پر چالیس ارب روپے سکینڈل...

خیبرپختونخوااسمبلی میں ضلع کوہستان میں مبینہ طور پر چالیس ارب روپے سکینڈل کی بازگشت

- Advertisement -

پشاور۔ 05 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی میں ضلع کوہستان میں مبینہ طور پر چالیس ارب روپے سکینڈل کی بازگشت،متعلقہ ایم پی اے نے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے سخت سزادینے کامطالبہ کردیاسپیکر نے واضح کیاکہ انکوائری کیلئے اے پی سی کو اختیارات دئیے ہیں ،اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کوہستان سے منتخب ایم پی اے سجاد اللہ خان نے کہاکہ جعلی کنسٹرکشن کمپنی،فرضی ٹھیکیدار،جعلی چیکس کے ذرپعے کرپشن سی اینڈڈبلیوکوہستان کی منظوری سے ہوتا رہاکوہستان کا سالانہ ترقیاتی بجٹ پچاس کروڑسے ڈیڑھ ارب ہوتاہے لیکن پچھلے سال چالیس ارب روپے نکالے گئے جوکہ ضلع میں پچاس سال کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے اس مالی سکینڈل میں صوبائی سطح پر سیاسی لوگ،سرکاری افسران اور کمرشل بینکوں کے اہلکارملوث ہیں

اے جی آفس اوردیگرنگرانی ادارے خاموش تماشائی بنے اس رقم سے قیمتی جائیدادیں خریدی گئیں جن کی تفصیلات سامنے لائی جائیں اس سکینڈل کے کرداروں کوبے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔سپیکربابرسلیم سواتی نے کہاکہ اے جی آفس،فنانس اور سی اینڈڈبلیوکی ملی بھگت سے ایک ضلع سے36ارب روپے نکالے گئے یہ صوبے کیلئے ایک المیہ ہے باقی اضلاع کا نمبر آنے والا ہے یہ پہلاسکینڈل ہے جس میں سیاسی بندہ شامل نہیں یہ ادارتی کھیل ہے اے پی سی کوتمام اختیارات دیتے ہیں اداروں کاآڈٹ بھی کرائینگے ایک ضلع کو دس کروڑترقیاتی بجٹ تک ملتا نہیں اس سے چالیس ارب روپے نکالنااورڈیپارٹمنٹس کوعلم نہ ہویہ بہت بڑالارمنگ ہے،وزیرقانون آفتاب عالم نے کہاکہ سکینڈل کی انکوائری ہورہی ہے شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593044

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں