22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوااسمبلی نے نگراں دورِ حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنیکا...

خیبرپختونخوااسمبلی نے نگراں دورِ حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنیکا بل پاس کرلیا

- Advertisement -

پشاور۔ 27 جنوری (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی نے نگراں دورِ حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنیکا بل پاس کرلیاحکومت نے قانونی بل میں اپوزیشن کی تمام ترامیم مستردکردیں پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبرپختونخواملازمین (ملازمت سے ہٹانا)بل مجریہ2025ء پیش کیابل کے مطابق کے ملازمین بل 2025 کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہو گا تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ، کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائیگی اور اس 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے تمام ادارے نگراں دور کی بھرتیوں پر 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔

ملازمین سے متعلق کمیٹی کافیصلہ حتمی ہو گا بل کامقصد نگراں دور کی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینا ہے۔بل کی منظوری سے قبل پی پی کے رکن احمدکریم کنڈی نے کہاکہ حکومت ملازمین کو نکالنے کیلئے پرجوش نظرآتی ہے 96ء میں بھی یہی عمل ہوا تھا جس کے بعد2010ء میں پی پی کے وزیراعظم نے تقریباً20ہزارملازمین کو بحال کیاتھا خدارا غریب لوگوں کے گھرکاچولہا نہ بجھائیں جو باقاعدہ قانونی طریقے سے بھرتی ہوئے ہیں میری گزارش ہے کہ ملازمین کو نہ نکالاجائے وزیرقانون آفتاب عالم نے کہاکہ نگران حکومت صرف تین ماہ کیلئے ہوتی ہے جسکی ذمہ داری انتخابات کرانے ہوتے ہیں،پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ملازمین کو کورکیااگیاہے وہ آرڈر جوکہ نگران حکومت سے پہلے کے رکے ہوئے تھے،وہ آرڈرجوکہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ہوئے تھے وہ حکم نامے جوڈیسیزسن کوٹہ،میڈیکل کوٹہ،مینارٹی کوٹہ سے تعلق رکھتے ہیں کو استثنیٰ دیاہے

- Advertisement -

اگرنگران حکومت پرچیک بیلنس نہ رکھی جائے تو پھرنگران حکومت میں نوکریوں کے عوض پیسے بٹورے جائینگے،نگران حکومت میں دس ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں منتخب حکومت کو جب مینڈیٹ ملتاہے تواس کو یہ حق حاصل ہوتاہے کہ ضروریات کی بنیاد پر بھرتیاں کرے جہاں پانچ سو بندوں کی ضرورت تھی وہاں ایک ہزار تک لوگ بھرتی ہوئے۔احمدکریم کنڈی نے ترامیم پیش کرتے ہوئے کہاکہ غیرقانونی ملازمین کی تقرریاں کرنیوالے ذمہ داروں کا بھی تعین کیاجائے،فنانس،لاء،ایڈمنسٹریشن اور اسٹبلشمنٹ کے سیکرٹریز صاحبان نگران حکومت کاحصہ تھے انہی افسران نے ملازمین کی بھرتیوں کیلئے راستے دکھائے انہوں نے جوڈیشل کمیشن کامطالبہ کرتے ہوئے کہاملازمین کی بجائے غلط کام کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے ہم ساتھ دینگے۔

وزیرقانون نے جواب دیاکہ افسران کیخلاف بزنس لائیں ہم انکوائری کرینگے ہم اپوزیشن کی تمام ترامیم کو مستردکرتے ہیں اس موقع پر ترامیم پر رائے شماری کی گئی حکومتی ممبران کی اکثریت کی وجہ سے اپوزیشن کی ترامیم خارج کردی گئیں جس کے بعد ایوان نے بل کی منظوری دیدی۔قبل ازیں صوبائی وزیر قانون نے دی ویسٹ پاکستان سول کورٹس(ترمیمی)بل مجریہ2025ء بھی ایوان میں متعارف کرادیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552304

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں