پشاور۔ 04 فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس منگل کے روز ڈپٹی سپیکر ثریابی بی کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ ا س موقع پر ایوان نے دی ویسٹ پاکستان سول کورٹس ترمیمی بل مجریہ2025ء پاس کیا بل کی منظوری کیلئے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تحریک پیش کی بعدازاں ایم پی اے آصف خان نے توجہ دلاؤنوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپروزیرستان میں نئے قائم شدہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈی ایچ او آفس سے لیکر تمام ہیلتھ مراکز میں فرنیچر،آپریشن تھیٹرسامان،ایکسرے مشین اورلیبارٹری وغیرہ کی شدید قلت ہے مزید یہ کہ وزیرستان اپرمیں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سےصحت مراکز میں مریضوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اوررات کے وقت اندھیرا چھایارہتاہے لہذا ان صحت مراکز کو صوبے کے باقی ہیلتھ سنٹرزکی طرح سولرائزکیاجائے۔وزیرقانون آفتاب عالم نے جواب دیاکہ ضلع دواضلاع میں تقسیم ہوچکاہے جہاں نئے ڈیپارٹمنٹ فی الحال نیم فعال ہیں مرحلہ واران سنٹرزمیں ضرورت کی چیزیں پوری کردی جائیں گی محکمہ سہولیات کوبھی ہدایت کرتاہوں کہ صحت مراکزمیں جلدازجلد سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ محرک رکن نے استدعاکی کہ ضلع میں ہسپتال بندہوچکے ہیں یہ انتہائی اہم نوعیت کا مسئلہ ہے لہذا اسے سٹینڈنگ کمیٹی بھیج دیاجائے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے توجہ دلاؤنوٹس متعلقہ کمیٹی بھیج دیا۔ایوان کی کارروائی ابھی جاری تھی کہ مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کردی ۔سیکرٹری اسمبلی نے اراکین کی گنتی کی تو ایوان میں صرف24اراکین موجود تھے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر ثریابی بی نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن والے صرف کورم کی نشاندہی کرنے اسمبلی آتے ہیں اوراجلاس 17فروری بروزپیرتک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔
ہوم علاقائی خبریں خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس ، توجہ دلاؤ نوٹس سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد، اسمبلی اجلاس...