28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںخیبرپختونخواحکومت کی موجودہ کابینہ کے اب تک 15 اجلاس منعقد ہوئے ہیں،وزیر...

خیبرپختونخواحکومت کی موجودہ کابینہ کے اب تک 15 اجلاس منعقد ہوئے ہیں،وزیر اعلی ہائوس حکام

- Advertisement -

پشاور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخواحکومت کی موجودہ صوبائی کابینہ کے اب تک کل 15 اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔وزیر اعلی ہائوس حکام کے مطابق مجموعی طور پر 319 اہم فیصلے کیے گئے جن میں سے 242 فیصلوں پر عملدرآمد ہو چکا ہے جبکہ 77 فیصلوں پر کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاسوں میں جن محکموں سے متعلق زیادہ تر فیصلے کیے گئے

ان میں محکمہ خزانہ سر فہرست ہے جس سے متعلق 76 فیصلے کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق محکمہ قانون سے متعلق 51 فیصلے کیے گئے، محکمہ داخلہ 34، محکمہ بلدیات 26، محکمہ صحت 28، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات 19، محکمہ صنعت 11، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم 19،اعلی تعلیم 12، انرجی اینڈ پاور 14 اور ایڈمنسٹریش سے متعلق 24 فیصلے کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق

- Advertisement -

اگر اہم اور بڑے فیصلوں کی نوعیت کو دیکھا جائے تو مختلف محکموں/شعبوں میں قانونی مسودات سے متعلق 45 فیصلے کیے گئے ہیں۔مختلف ترقیاتی سکیموں اور نئے اقدامات کے لیے فنڈز کی منظوری کے سلسلے میں 43، میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق 42، حکومتی اور انتظامی معاہدوں بارے 6، اعلامیہ جات اور پالیسیوں سے متعلق 60 اور عمومی ہدایات سے متعلق 14 فیصلے کیے گئے ہیں۔ مختلف محکموں میں افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 2564 آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514491

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں