
پشاور۔ 11 نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جمیل چوک میں قصائی کی دکان پر چھاپہ مارا، اس دوران دکان سے ہزار کلوگرام سے زائد غیر معیاری اور بوسیدہ گوشت ضبط کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا جبکہ قصائی کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اسی طرح ایک اور کارروائی میں ہزار خوانی میں گھر کے اندر سے مضر صحت ٹافیاں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، اس دوران ساڑھے 5سو گرام سے زائد مضر صحت ٹافیاں سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے فیکٹری مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔