پشاور۔23مئی (اے پی پی):خیبرپختونخواکے تمام اضلاع میں 5روزہ انسدادپولیو مہم کا آغازپیر سے ہوگیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر(ای او سی) خیبر پختونخوا کے صوبائی کوآرڈینیٹر عبدالباسط کے مطابق صوبےمیں انسداد پولیو مہم کے دوران 72لاکھ85ہزار بچوں کو پولیوکےقطرے پلوائےجائیں گے جائیں گے،
مہم کے لیے 30ہزار 981ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 27ہزار763موبائل،1ہزار908فکسڈ،1ہزار161ٹرانزٹ اور149رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ عبدالباسط نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے 40ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں۔