خیبرپختونخوا ،چکدرہ سب سٹیشن منصوبہ پر 35 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے،منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں بجلی کی فراہمی اور کم وولٹیج کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا، پاور ڈویژن

136

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں چکدرہ سب سٹیشن منصوبہ پر رواں مالی سال کے دوران 35 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایکنک نے 2014ء میں اس منصوبہ کی منظوری دی تھی اور اس پر لاگت کا کل تخمینہ 4 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے جس میں ایک ارب 91 کروڑ روپے سے زائد کا غیر ملکی زرمبادلہ بھی شامل ہے۔ 220 کے وی کے چکدرہ سب سٹیشن پر کام جاری ہے اور این ٹی ڈی سی نے سب سٹیشن کے قیام کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور کم وولٹیج کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔