اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 34 بٹگرام ون سے آزاد امیدوار زبیرخان 13501 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے شاہ حسین خان 11628 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 25.97 فیصد رہا۔