22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و...

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار ، قرارداد پاس

- Advertisement -

پشاور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی اور ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے افغان عوام کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔قرارداد میں صوبائی حکومت کو سفارش کی گئی کہ زلزلے سے متاثرہ افغان زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزہ پاکستان منتقل کر کے بہترین علاج مہیا کیا جائے

۔مزید کہا گیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں باہمی تعاون کے ساتھ امدادی ٹیمیں، ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان متاثرہ علاقوں میں فوری روانہ کریں۔ایوان نے بین الاقوامی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کریں۔قبل ازیں خیبرپختونخوااسمبلی میں پڑوسی ملک افغانستان میں گزشتہ روز آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔صوبائی اسمبلی کااجلاس پیر کے روز سپیکربابرسلیم سواتی کے زیرصدارت منعقد ہوا ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد معاون خصوصی سہیل آفریدی نے پوائنٹ آف آرڈرپر کہاکہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایوان میں دعائے مغفرت کی جائے ۔ سپیکرکی ہدایت پر صوبائی وزیر ڈاکٹرامجد علی نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعاکرائی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں