28.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوا اسمبلی میں پہلگام واقعے پر تشویش ، بھارت کے معاندانہ رویے...

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پہلگام واقعے پر تشویش ، بھارت کے معاندانہ رویے اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق دھمکیوں کی مذمت

- Advertisement -

پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے معاندانہ رویے اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔ پیر کو اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے یہ مشترکہ قرارداد پی پی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے پیش کی ، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اسمبلی پہلگام واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور بھارت کے معاندانہ اقدامات، بشمول سندھ طاس معاہدے سے متعلق دھمکیوں اور پاکستان کے خلاف جارحیت کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ایوان حکومتِ پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اس کے خودمختار حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ہر ضروری اقدام کی توثیق کرتا ہے۔

ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔یہ ایوان پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے،قبل ازیں اس موضوع پر اسمبلی میں بات کرتے ہوئے احمدکریم کنڈی نے کہاکہ پوری دنیاجانتی ہے کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثرملک ہے اس جنگ میں اربوں ڈالرہمارے ضائع اورلاکھوں لوگ جانوں کے نذرانہ دے چکے ہیں پہلگام واقعہ کو لے کر بھارت پاکستان کیخلاف کیس بنانے جارہاہے اس دہشتگردی واقعے کی مذمت کرتے ہیں

- Advertisement -

اوراس واقعے کے پیچھے بھارت کے عزائم کی بھی مذمت کرتے ہیں ریاستی اداروں پر پورااعتماد ہے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ہے اوریہ اسمبلی آج اپنے تمام ریاست کے ساتھ کھڑے ہوکرپہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے اس حوالے سے ایک قرارداد ایوان میں آنا چاہئے قبل ازیں حکومتی رکن شفیع اللہ نے کہاکہ دہشتگردی میں ہمارے اسی ہزار لوگ شہیدہوئے، آئے روز دہشگردی کے واقعات رونماہوتے ہیں جس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589047

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں