خیبرپختونخوا اسمبلی نے بجٹ منظور کرلیا

3
Khyber Pakhtunkhwa Assembly
Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی نے بجٹ منظور کرلیا۔ نئے مالی سال کے لیے صوبائی بجٹ کی منظوری گزشتہ شب دی گئی۔صوبائی اسمبلی نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ منظورکرتے ہوئے 66 محکموں اور اداروں کے مطالبات زرکی مد میں 1962 ارب روپےکی منظوری دی ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس میں مجموعی طور 66 محکموں اور اداروں کے مطالبات زرکی مد میں 1962 ارب روپےکی منظوری دی۔

اسپیکر کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک نہ لینے پر اپوزیشن بجٹ منظوری کا حصہ نہ بنی اور بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے بائیکاٹ کیا۔ اسپیکر نے رائے شماری کے بعد تمام کٹوتی تحاریک کثرت رائے سے ختم کردیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 157 ارب روپے سرپلس رکھےگئے ہیں جب کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے لیے547 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔