28.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس، صحت انصاف کارڈ...

خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس، صحت انصاف کارڈ کے مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس اسمبلی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے ارباب محمد عثمان خان نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور اراکین صوبائی اسمبلی تاج محمد، اشفاق احمد، شرافت علی اور محمد نثار نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے نمائندگان نے صحت انصاف کارڈ پروگرام کے مالی اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ صحت انصاف کارڈ کے تحت اب تک کی جانے والی مالی ادائیگیوں، اخراجات اور ہسپتالوں کو فراہم کی گئی رقوم کا مکمل حساب کتاب موجود ہے۔

اجلاس میں صحت انصاف کارڈ کی شفافیت اور مستفیدین کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ضلع وار صحت انصاف کارڈ کے مالی ریکارڈ کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صحت انصاف کارڈ کے تحت آج تک جتنے بھی مالیاتی ادائیگیوں سے مختلف ہسپتالوں کو رقوم فراہم کی گئی ہیں، ان کا مکمل ریکارڈ بھی مہیا کیا جائے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ ایک عوامی فلاحی منصوبہ ہے، جس کی شفافیت اور موثر عملدرآمد اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

- Advertisement -

کمیٹی تمام مالی معاملات کی باریک بینی سے جانچ کرے گی تاکہ عوامی فنڈز کا درست اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589068

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں