خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 5 سوات- 3 سے آزاد امیدواراخترخان کامیاب

79
Khan Muhammad Siddique Khan Baloch
Khan Muhammad Siddique Khan Baloch

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 5 سوات -3سے آزاد امیدواراخترخان 24055 ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ثناء اللہ خان 15462 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 41.34فیصد رہا۔