اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 چارسدہ 2 سے آزاد امیدوارارشدعلی 34395 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے شکیل بشیرخان 23423 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 40.77فیصد رہا۔