24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود...

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

پشاور۔ 28 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں جبکہ آئل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنر ہاؤس پشاور میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں امریکن نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد ، کینیڈین ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام شامل تھے ۔

ملاقات میں ملک میں توانائی کے مختلف شعبوں، خاص طور پر گرین انرجی، مائننگ اور آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی وسائل کے بڑے ذخائر موجود ہیں جنہیں بروئے کار لا کر توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی اور معدنیاتی علاقوں میں قیمتی دھاتوں اور معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، جن کی تلاش اور ترقی سے مقامی روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

گورنر فیصل کریم کنڈی نے گرین انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست توانائی کے ذرائع سے نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لیئے بیرون ممالک سکالر شپ کے حصول اور سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602457

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں