37.7 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرپختونخوا حکومت کی 3 ماہ میں سمگلرز اور ذخیر اندازوں کے خلاف...

خیبرپختونخوا حکومت کی 3 ماہ میں سمگلرز اور ذخیر اندازوں کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری

- Advertisement -

پشاور۔ 19 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ میں سمگلرز اور زخیر اندازوں کے خلاف کی گئی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں 11 ہزار 738 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں سے 17 ہزار 271 میٹرک ٹن کھاد بھی برآمد ہوئی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کارروائیوں میں 4 ہزار 837 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ 11 ہزار لٹر سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرقانونی قبضہ مافیا کے خلاف 410 آپریشنز میں 2 ہزار 296 کنال کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ کسٹم کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 28 ہزار 718 سگریٹ سٹیکس برآمد ہوئی ہیں،اسی طرح غیرقانونی 3 ہزار 996 کلو گرام کپڑے کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 14 کلو گرام چرس، 136 کلو گرام ہیروئن، 94 کلو گرام افیون برآمد ہوئی،

- Advertisement -

کروڑوں روپے مالیت کی 57 کلوگرام آئس، 550 نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منشیات سمگلر کے 103 کیسز میں 108 افراد کو گرفتار کیا گیا، علاوہ ازیں 6 ہزار 421 بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانےعائد کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598644

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں