خیبرپختونخوا سے ن لیگ کا صفایا ہو گیا ،یہ پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا،ڈاکٹر شہباز گِل

89
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے ن لیگ کا صفایا ہو گیا ہے، یہ پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا۔

منگل کو احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز لوکل گورنمنٹ الیکشن ہے، گزشتہ 8 برس سے پی ٹی آئی پختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا خیر پختونخوا سے صفایا ہو گیا، نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے،

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ناکامی پر خوش ہونے والے کل ہماری جیت پر آنسو بہاتے ملیں گے،خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا۔وزیر اعظم عمران خان پاکستانی عوام کی واحد امید ہیں۔