خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں بڑی کارروائی،غیر معیاری اشیائے خوردونوش تلف ،مختلف فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے

71

پشاور۔ 27 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گزشتہ روز جامعہ پشاور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور خیبر میڈیکل کالج کی ہاسٹل کینٹینز اور ہوٹلوں کے معائنے کئے جسکے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پائی گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ

چھاپوں کے دوران مختلف کینٹینز سے ممنوعہ چائنہ سالٹ اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد ہوئے جبکہ ناقص اور نان فوڈ برتنوں کا استعمال بھی پکڑا گیا ، کئی کینٹین ورکرز بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کے کام کر رہے ہیں، جو فوڈ سیفٹی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے موقع پر ہی غیر معیاری اشیائے خوردونوش تلف کر دیں اور ملوث فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے عائد کئےگئے۔ ساتھ ہی انہیں بہتری کے نوٹسز اور وارننگز بھی جاری کئے گئے