پشاور۔ 04 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق مجموعی طور پرایڈز مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار966 ہے، پشاور پہلے نمبر جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر ہے۔پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 12 سو 74 ہے اور صوبہ بھر میں ایڈز کی ایک ہزار573 خواتین، 4 ہزار 865 مرد مریض رجسٹرڈ ہیں۔ صوبے میں107 خواجہ سرا بھی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں اور سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد ایک ہزار107ہے۔