خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 371 واقعات ، 163 دہشتگرد ہلاک ، 105 گرفتار ہوئے،پولیس

62

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 371واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران 163 دہشتگرد ہلاک جبکہ 105 گرفتار کئے جا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں دہشتگردی کے 371واقعات رپورٹ ہوئے، اس دوران 27 اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں 1479 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔سی پی او رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 371دہشتگردی کے واقعات میں 163 دہشت گرد ہلاک جبکہ 105 گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ دہشت گردی مقدمات میں شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 391 ملزمان، ڈی آئی خان میں 176 ملزمان جبکہ ضلع کرم میں 166 ملزمان نامزد کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ رواں سال سب سے زیادہ ڈی آئی خان میں 74 اور بنوں میں 21 دہشت گرد جبکہ ٹانک میں 19 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔