35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںخیبرپختونخوا میں سیاحت کا پوٹینشل موجود ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی...

خیبرپختونخوا میں سیاحت کا پوٹینشل موجود ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آ رہا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالم جبہ انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے پاکستان میں پائیدار ترقی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔انہوں نے مالم جبہ ریزورٹ کے انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ کے اسلام آباد دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ونٹر سپورٹس اور سکیئنگ ریزورٹس کے فروغ کے لیے کی جانے والی یہ کوششیں نہایت خوش آئند ہیں،

- Advertisement -

ایسے منصوبے نہ صرف پاکستانی سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں مددگار ثابت ہوں گےبلکہ ان سے مقامی معیشت کو تقویت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582673

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں