پشاور۔ 25 جنوری (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف مانیٹرنگ افسران کی کار روائیوں کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے اعلامیہ مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں
، پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر اب تک 986 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے 75 نوٹسز جاری کئے اور 41 وارننگز دئے گئے جبکہ پشاور ڈویژن میں 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کئے گئے ہیں۔ملاکنڈ ڈویژن میں 177 خلاف ورزیاں ہوئیں، 25 نوٹسز جاری کرکے 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ہزارہ ڈویژن میں 75 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، 18 نوٹسز جاری کرکے 80 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
مردان ڈویژن میں 211 خلاف ورزیاں ہوئی، 6 نوٹسز جاری کرکے 55 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔کوہاٹ ذویژن میں 92 خلاف ورزیاں ہوئیں، 11 نوٹسز جاری کرکے 50 ہزار روپے جرمانہ لگایا اسی طرح کوہاٹ ڈویژن میں خلاف ورزیوں کے مرتکب 10 افراد کو انتباہ کیا گیا۔ بنوں ڈویژن میں 90 خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا۔ڈی آئی خان ڈویژن میں 63 خلاف ورزیاں ہوئ، 5 نوٹسز جاری کرکے وارننگ جاری کی گئے۔