خیبرپختونخوا میں پیٹ کے کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو متاثر کر رہی ہیں،طبی ماہرین

117

پشاور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں پیٹ کے کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو متاثر کر رہی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق صوبے کے 22 اضلاع میں لاکھوں بچے پیٹ کے کیڑوں کی بیماری کے خطرے سے دوچار ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق پیراسائٹک انفیکشن غذائی کمی، خون کی کمی اور ذہنی نشوونما میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں جس سے بچے کی سیکھنے اور ترقی کی صلاحیت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت 4 نومبر سے 5 روزہ ڈی ورامننگ مہم شروع کررہی ہے جس کے تحت صوبے بھر میں 5 سے 14 سال کے 80 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کی دوائی دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران 5 سے 14 سال کے ایک کروڑ جب کہ گزشتہ سال 50 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کی دوائی دی گئی۔